خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برف باری نے تباہی مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے سے اب تک 27 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوگئے جبکہ 127 ستائیس مکانات کو نقصان پہنچا۔
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برف باری سے کئی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں زین بوس ہونے سے 27 افراد جاں بحق افراد میں 18 بچوں اور 4 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 19 بچوں اور 6 خواتین سمیت 37 افراد زخمی ہوئے۔
اب تک مختلف حادثات میں 127 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 30 مکمل تباہ ہوئے، برف باری اور بارشوں سے چھتیں گرنے کے نتیجے میں 56 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند سڑکوں کو کھولنے اور متاثرہ افراد تک امداد پہنچانے کے لئے پی ڈی ایم اے نے سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، جاں بحق افراد کے ورثا اور زخیموں کو فوری امدادی چیکس دینے کی ہدایت کی ہے۔