گرمی ہو یا سردی پسینہ آنا صحت مند ہونے کی نشانی ہے۔آپ چاہیے روز نہاتے ہوں لیکن اگر آپ کے پسینے سے بدبو آرہی ہوتو لوگ آپ کو بڑی حقارت سے دیکھتے ہیں بعض دفعہ کو آپ کے منہ پر ہی اشاروں کنایوں میں کہہ دیتے ہیں کہ پر فیوم استعمال کیا کریں
آپ بھی روز نہاتے ہیں لیکن پسینے کی بدبو کی وجہ سے کسی بھی محفل میں شرمندہ ہوچکے ہیں تو آپ کی اس مشکل کا بہت ہی آسان سا حل مل چکا ہے۔جی آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ مہنگے پرفیوم کی بجائے بہت ہی سستے اور گھریلو ٹوٹکے سے آپ اس مسئلے سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا پا سکتے ہیں ۔
نہاتے وقت ہر کوئی اچھے صابن یا باڈی واش کا استعمال کرتا ہے لیکن یہ سب آج کی مہنگائی میں جیب پر بھی بھاری ہے۔آسان اور سستے طریقے سے بھی اسکو بہتر کیا جاسکتا ہے۔
بغلوں کی ناپسندیدہ بدبو کو بھگانے کے لیے پھٹکری ایک جادوئی چیز سے کم نہیں ہے۔جی ہاں یہ ایک سفید رنگ کا کیمکل ہے جو کسی بھی پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائے گی۔پھٹکری جراثیم کش کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔
بغلوں اور جسم سے پسینے کی بدبو کو بھگانے کا طریقہ
نہانے سے قبل سب سے پہلے آپ کو ایک ٹب میں پانی بھرنا ہے پھر اس میں پھٹکری کے چھوٹے چھوٹے ٹکرے ڈال کر اچھی طرح مکس کرلینا ہے۔جس کے بعد یہ پانی پھٹکری والا بن جائے گا۔اس پانی سے نہا لیں یہ پانی پسینہ سے آنے والی بدبو کو روکنے میں انتہائی کارآمد ثابت ہوگا۔
اگر یہ بھی آپ کو مشکل لگ رہا ہے تو آپ پھٹکری کا ایک ٹکرا لے کر ذرا کرگیلا کرلیں اور پھر اسے بغلوں میں لگائیں ،اگر بند جوتا پہنے سے پہلے یہ پاوں کے تلوں پر بھی اسے پھیر لیں گے تو آپ کے پاوں سے بھی پسینے کی بدبو نہیں آئے گی۔