پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے مطالبے کی قرارداد اور قرارداد پیش کرنے والے سینیٹر بہرامند تنگی سے بھی اظہار لاتعلقی کردیا۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے وضاحتی بیان میں واضح کیا ہے کہ سینیٹر بہرا مند تنگی کو پارٹی سے نکالا جا چکا ہے۔ نیئر بخاری کے مطابق بہرا مند تنگی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا جس کی وہ وضاحت نہ دے سکے تھے۔
نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی چارسدہ کے صدر نے سینیٹر تنگی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی تھی۔ بہرا مند تنگی پارٹی کا نام استعمال نہ کریں۔
واضح رہے کہ سینیٹر بہرا مند تنگی نے فیس بک، ٹک ٹاک ، انسٹاگرام سمیت سوشل پلیٹ فارم پر پابندی عائد کرنے کیلئے سینٹ میں قرارداد جمع کرا رکھی ہے۔