سرفرازبگٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی سے حلف لیا۔
تفصیلات کے طمابق گورنر ہاؤس کوئٹہ میں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی سے حلف لیا۔ تقریب میں متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کیں۔
قبل ازیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکا امیدوار میر سرفراز بگٹی بھاری اکثریت سے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکا امیدوار میر سرفراز بگٹی کو 41 ارکان نے ووٹ دیا۔ قائد ایوان کیلئے 33ووٹ درکار تھے۔ قائدایوان کیلئے صرف سرفراز بگٹی نے کاغذات جمع کروائے تھے۔
دوسری جانب وزارت اعلیٰ بلوچستان کے الیکشن میں جے یو آئی اور نیشنل پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرفراز بگٹی کے علاوہ کسی نے وزیراعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کروائے، کاغذات جمع کروانے کا وقت گزشتہ روز شام 5 بجے تک تھا۔
سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد کہا کہ خواہش ہے کہ ہتھیار اٹھانے والے مین سٹریم کا حصہ بنیں، ، پیپلز پارٹی بات چیت پر یقین رکھتی ہے، بلوچستان میں گورننس بہتر اتحادیوں اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، ڈھالہ سالہ فارمولے کا مرکزی قیادت ہی بہتر بتا سکتی ہے۔