محکمہ موسمیات کےمطابق بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا ہے۔دو بڑے اسپیل کےبعد شہرکی اکثر مرکزی سڑکوں سے پانی بھی نکال لیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی موسم ابرآلود اور سرد رہنےکی پیش گوئی کردی۔گزشتہ روز کی بارش کےبعد شہر میں موسم سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئےکم سے کم درجہ حرارت 14 اور زیادہ سے زیادہ 20ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 62 اور 23کلومیٹر کے حساب سے ہوائیں چل رہی ہیں۔