ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 28فروری کو پاکستان نے ویانامیں گروپ77 میں اپنی مدت کامیابی سے مکمل کی اورانسانی حقوق کونسل کے55ویں اجلاس میں سیکریٹری خارجہ نےپاکستان کا موقف پیش کیا، پاکستان6مارچ کویورپی یونین کےساتھ سیاسی مشاورت کرے گا، سیکرٹری خارجہ پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے ۔
دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان اسرائیلی قابض افواج کےہاتھوں فلسطینیوں کےقتل عام کی سختی سےمذمت کرتاہے، بھارت 8کشمیری جماعتوں پرپابندی عائدکرچکاہے، بھارت فوری کشمیری جماعتوں پرپابندی اٹھائے،بھارت کےبیانات خطےکاماحول خراب کرنےکی کوشش ہے،سیکرٹری خارجہ نےسفرا کو ہدایت کی ہےکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پرنظررکھیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ چار پاکستانیوں کے حوالے سےاسلحہ کی فراہمی سے متعلقہ امریکی بیان دیکھا ہے،اس حوالے سے پاکستان میں امریکی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں ۔
صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ کا کہناتھا کہ نیویارک ٹائمزنمائندے کوویزا معیاد کے حوالے سے کوئی غلط فہمی ہے،اس حوالے سے معلومات وزارت اطلاعات سے لی جائیں۔