آئر لینڈ نے افغانستان کو واحد ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹو ں سے شکست دیتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کر لی ہے جس پر کھلاڑی کافی خوش دکھائی دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف محض 4 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں اینڈی بالبرین 58 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ پاول سٹرلنگ 14 اور لورکان ٹکر نے 27 رنز کی اننگ کھیلی ۔
اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 155 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں اوپنر ابرہیم زردان 53 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ کریم جنت نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔ ان کے علاوہ حشمت اللہ شاہدی نے 20 رنز بنائے ۔افغان ٹیم کا کوئی اور کھلاڑی خاطرہ خواہ کارکردگی دکھانے میں خامیاب نہیں ہو سکا ۔
آئر لینڈ کی جانب سے پہلی اننگ میں مار ایڈیئر نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کے 5 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی اور محض 39 رنز دیئے ، ان کے علاوہ کریگ ینگ اور کرٹس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ بیری نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
افغانستان کے 155 رنز کے جواب میں آئر لینڈ نے 10 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے اور 108رنز کی برتری حاصل کی۔ آئر لینڈ کی جانب سے پاول سٹرلنگ نے نصف سینچری بنائی جبکہ کرٹس 49 رنز پر آوٹ ہو گئے اور نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ۔لورکان ٹکر 46 ، اینڈی 38 ، ہیری ٹیکٹر 32 اور مارک ایڈیئر نے 15 رنز کی اننگ کھیلی ۔
افغانستان کی جانب سے ضیاء الرھإان نے 65 رنز دیتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نوید زردارن 3 نجات مسعود اور ظاہر خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
افغانستان نے دوبارہ میدان سنبھالا لیکن صرف 218 رنز بنا کر آئرلینڈ کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دیتے ہوئے پوری ٹیم پولین پہنچ گئی ۔افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ 56 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ، رحمان اللہ گرباز 46 ، نور علی زردارن 32 نوید زردارن 25 رنز بناے میں کامیاب ہوئے ۔