کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو انتہائی سنسنی مرحلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف بیسویں اوور کی آخر گیند پر چوکا لگا کر عبور کیا جبکہ ایک گیند پر ایک سکور درکار تھا۔کوئٹہ کی جانب سے شرفین روتھر فورڈ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 58 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ جیسن روئے 52 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، ان کے علاوہ سعود شکیل 24 اور اکیل حسین 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
کوئٹہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر کراچی نے مقرررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے جس میں جیمز وینس 37 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ٹم سیفرٹ 21 ، شعیب ملک 12 ، محمد نواز 28 ، کیرون پولارڈ 13 ، عرفانخان 15 اور انور علی 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 3 ، عثمان طارق اور اکیل حسین نے دو دو کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی، محمد وسیم ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، شعیب ملک ، کیرون پولارڈ، محمد نواز، محمد عرفان خان، انور علی، حسن علی ، زاہد محمود اور موزار بانی شامل ہیں ۔
کوئٹہ کی پلیئنگ الیون میں جیسن روئے ، سعود شکیل، خواجہ نافع، ریلی روسوو، سرفراز احمد، شرفین روتھر فورڈ ، اکیل حسین، محمد وسیم جونیئر ، سہیل خان ، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں ۔