جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔
جمعرات کے روز سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت سولہویں اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ہوا جس میں نو منتخب ممبران نے حلف اٹھایا۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی قومی اسمبلی پہنچے اور بطور ممبر اسمبلی حلف اٹھایا۔
اسمبلی اجلاس کے بعد اپنے بیان میں میں مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ وہ سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعظم کے انتخابی عمل کاحصہ نہیں بنیں گے۔
لازمی پڑھیں۔ نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، سنی اتحاد کونسل کا احتجاج
میڈیا سے گفتگو کے دوران سربراہ جے یو آئی سے صحافی نے سوال کیا کہ اسمبلی میں آنا کیسا لگا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’ یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے ‘‘۔
لازمی پڑھیں۔ نواز شریف کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے پر رد عمل سامنے آگیا
صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ اب کیا احتجاج ہوگا یا آزادی مارچ ہوگا؟ جس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دیکھیں اور انتظار کریں۔
اسمبلی کی مدت سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لگتا تو نہیں 5 سال پورے کرے۔