جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔
یاد رہے کہ جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور وہ کامیابی کے بعد ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد جے یو آئی رہنما نے اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ ممبر اسمبلی منتخب ہونیوالے سینیٹرز کی آئینی و قانونی پوزیشن کیا؟ نیا پنڈورا بکس کھل گیا
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری کا استعفی منظور کرلیا ہے جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ( ن ) کی سینیٹر نزہت صادق بھی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئی ہیں۔
نزہت صادق نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جو کہ منظور کر لیا گیا ہے۔
نزہت صادق بھی بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گی۔