سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بابر سلیم سواتی 89 ووٹ لے کر اسپیکر جبکہ ثریا بی بی 87 ووٹ لے کر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بابر سلیم سواتی 89 لے کر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکا امیدوار احسان اللہ خان نے 17 ووٹ حاصل کیے۔ اسپیکر کے انتخاب میں ممجوعی طور پر کل 106 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
انتخاب کے بعد نومنتخب اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے نے حلف اٹھایا،سابق اسپیکر مشتاق غنی نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بابر سلیم سواتی حلف لیا۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی 87ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں جبکہ مدمقابل اپوزیشن کے امیدوار ارباب وسیم نے 19 ووٹ حاصل کیے۔
پولنگ کے دوران ن لیگ کی رکن ثوبیہ شاہدووٹ ڈالنے آئی تو نعرےبازی شروع ہوئی، کارکنان نے ایک بار پھر ثوبیہ شاہد پر جوتا پھنک دیا، ثوبیہ شاہد نے غصے میں جوتا اتارکر لہرادیا۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے اسپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس کے آغاز پر دو نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر مشتاق غنی نے نو منتخب ارکان سے اسمبلی سے حلف لیا۔
حلف لینے والے ارکان میں شانگلہ کے عبدالمنعم اور تورغر کے لائق احمد خان شامل ہیں۔ اسپیکر مشتاق غنی نے نو منتخب ارکان سے اسمبلی سے حلف لیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی ارکان کی تعداد 118 ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز افتتاحی اجلاس کے اختتام پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو سُنی اتحاد کونسل کی جانب سے بابر سلیم سواتی نے سپیکرشپ اور چترال سے منتخب خاتون رکن اسمبلی ثُریا بی بی نے ڈپٹی سپیکر کے لئے کاغذات جمع کرائے اس سے پہلے پارٹی کے فیصلے کے مطابق سینئر رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ خان کو سپیکر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا جسے تبدیل کر کے بابر سلیم سواتی کا نام فائنل کیا گیا۔