کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا دوسرا اسپیل داخل ہوگیا، صوبے کےمختلف علاقوں میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق گوادرجیوانی میں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران 200 ملی میٹر سےزائد بارش ریکارڈ کی گئی،کوئٹہ میں گزشتہ 3گھنٹوں کےدوران 7ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کےعلاوہ دالبندین نوکنڈی میں 7ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی،محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ موجودہ سسٹم کے تحت بلوچستان میں 36گھنٹے تک بارشیں ہوں گی۔
مستونگ شہر گردونواح میں رات گئے تیز بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے،بارش سے کچے مکانات کو نقصان کا اندیشہ ہے،واشک اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
خاران و گردونواح میں بھی گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔