پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہاہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف کو وزیراعظم اور ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی نامزد کر دیاہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاتارڑ کا کہناتھا کہ نوازشریف نےشہبازشریف کووزیراعظم اورایازصادق کو سپیکر کیلئے نامزد کیا،نوازشریف کی پارٹی اور ملک کے لیے خدمات ہیں جن پر خراج تحسین پیش کیا گیا،ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پرشہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا،ڈپٹی سپیکرکیلئے پیپلز پارٹی کے ساتھ آج باہمی مشاورت سےفیصلہ کیا جائےگا،اتحادی جماعتوں کے ساتھ آج شام کو مشترکہ پارلیمانی میٹنگ ہے،، مشترکہ اجلاس اور عشائیہ پنجاب ہاؤس میں ہوگا۔پارٹی جو ذمہ داریاں دے گی اسےنبھاؤں گا ،گورنر بلوچستان کےلیےپارٹی قیادت جلد فیصلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے بھیجی گئی سمری اعتراضات کے ساتھ مسترد کردی تھی جس کے بعد ایک مرتبہ پھر اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے سمری صدر کو واپس بھجوا دی گئی ہے ۔
دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول بھی طے کر لیاہے جس دوران ارکین اسمبلی کے حلف ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب اور وزیراعظم کیلئے ووٹنگ کے عمل پر اتفاق رائے کر لیا گیاہے ۔