الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے متعلق انتخابی عذرداری کیس میں نواز شریف کی درخواست خارج کردی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے انتخابی عذرداری کیس کا گزشتہ روز محفوظ کیا جانا والا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبیونل سے رجوع کر سکتا ہے۔
ای سی پی نے متعلقہ ریٹرننگ افسر ( آر او ) کو 3 روز میں نتائج مکمل کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گستاسب خان نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو شکست دی تھی۔
گستاسب خان نے ایک لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ نواز شریف کو 80 ہزار 382 ووٹ ملے تھے ، بعدازاں، ن لیگی قائد نے نتیجہ چیلنج کر دیا تھا۔