امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں نامزد مفرور ملزم گوگی بٹ کا نام پروویشنل نیشنل آئیڈنٹیفیکیشن لسٹ ( پی این آئی ایل ) میں ڈال دیا گیا۔
یاد رہے کہ اتوار کی شب لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کو قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ پولیس نے تھانہ چوہنگ میں درج کر رکھا ہے۔
مقدمے میں 4 نامعلوم حملہ آوروں کے ساتھ خواجہ تعریف عرف طیفی اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو بھی نامزد کیا گیا اور مدعی مقدمہ کے مطابق حملہ آور نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ سے دشمنی کے باعث فائرنگ کی۔
لازمی پڑھیں۔ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں پولیس کو اہم لیڈزمل گئیں
تاہم، کیس کی تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس کی جانب سے مفرور ملزم گوگی بٹ کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام ایئرپورٹس پر الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد دوسرا ملزم تعریف عرف طیفی بٹ بیرون ملک فرار ہوچکا ہے جبکہ دوسرا نامزد ملزم عقیل عرف گوگی تاحال پاکستان میں موجود ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے طیفی بٹ کو بیرون ملک سے واپس لانے کی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔