امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں نامزد مفرور ملزم گوگی بٹ کے بہنوئی خواجہ ندیم وائیں کو گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے امیر بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث گوگی بٹ کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردیں ہیں جبکہ گزشتہ رات ملزم کے بہنوئی خواجہ ندیم وائیں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ امیر بالاج قتل کیس ، مفرور ملزم گوگی بٹ کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا
پولیس حکام کے مطابق خواجہ ندیم وائیں کو انویسٹی گیشن پولیس نے رائل پارک سے گرفتار کیا۔
حکام کے مطابق اس سے قبل وسیم وائیں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کی شب لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کو قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ پولیس نے تھانہ چوہنگ میں درج کر رکھا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں پولیس کو اہم لیڈزمل گئیں
مقدمے میں 4 نامعلوم حملہ آوروں کے ساتھ خواجہ تعریف عرف طیفی اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو بھی نامزد کیا گیا اور مدعی مقدمہ کے مطابق حملہ آور نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ سے دشمنی کے باعث فائرنگ کی۔
کیس میں نامزد مفرور ملزم گوگی بٹ کا نام پروویشنل نیشنل آئیڈنٹیفیکیشن لسٹ ( پی این آئی ایل ) میں بھی ڈال دیا گیا ہے۔