سیدمراد علی شاہ نے تیسری بارپچیس ویں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اُٹھالیا۔جس کے بعد سندھ میں نگران حکومت کا دور ختم ہوگیا، اورپیپلز پارٹی کی حکومت اقتدار میں آگئی۔
گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مسلسل تیسری بار تقریب حلف برداری ہوئی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری مراد علی شاہ نے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں بلاول بھٹو،فریال تالپور، نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :۔مراد علی شاہ مسلسل تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ سندھ منتخب
مراد علی شاہ نے حلف اُٹھانے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو مبارکباد دی۔ تقریب میں فریال تالپور سمیت پیپلز پارٹی کے کئی رہنماؤں اور نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے نامزد سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ منتخب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔عوام نے پہلے سے زیادہ سیٹیں دیں، اب واقعی خدمت کرنا پڑے گی، مراد علی شاہ
مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب اور پہلی بار 2 تہائی اکثریت سے کامیاب ہوئے۔وزارت اعلیٰ سندھ کے لئے مراد علی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے امیدوار علی رشیدی کے درمیان مقابلہ تھا۔مراد علی شاہ 112 ووٹ حاصل کر کے وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوئے جبکہ ان کے حریف علی خورشیدی 36 ووٹ حاصل کر سکے۔
سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخابی عمل میں 148 ارکان نے حصہ لیا جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 9 اور جماعت اسلامی کے ایک رکن نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔