سیالکوٹ پولیس نے سوشل میڈیا پر صحافی عمران ریاض خان کی بازیابی کا اعلان کردیا۔عمران ریاض خان کو باحفاظت گھر پہنچادیا گیا ہے
جیل سے رہائی کی بعد باہر کھڑی پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے تھے۔پولیس نے عمران ریاض کی بازیابی کی خبر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کیا ہے۔
Journalist/Anchor Mr.Imran Riaz Khan has been safely recovered. He is now with his family.
— Sialkot Police (@DpoSialkot) September 25, 2023
صحافی/اینکر عمران ریاض خان صاحب بازیاب ہو چکے ہیں۔ وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں@OfficialDPRPP @rpogujranwala @PunjabPoliceCPO @GovtofPunjabPK @GovtofPakistan
بارہ مئی کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔عمران ریاض کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 11مئی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا
دوسری جانب عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی عمران ریاض خان کی بازیابی کی تصدیق کردی۔
ماشااللہ عمران ریاض خان خیر و عافیت سے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ تصویر انکے وکیل میاں علی اشفاق نے جاری کی ھے۔ سوشل میڈیا سے وابستہ احباب سے گزارش ھے کہ عمران اور انکے اہل خانہ کو کچھ وقت دیجئے۔ لائکس کے نام پر مخصوص فریمنگ سے گریز کیجئے۔ 🙏🏽 pic.twitter.com/tMykLXpwqj
— Ajmal Jami (@ajmaljami) September 25, 2023
اس سے پہلے بھی جولائی 2022 میں امیگریشن حکام نے ضمانت پر رہا اینکر عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جانے کی کوشش پر آف لوڈ کر دیا تھا۔
اسکا مجھ پر ھمیشہ کے لئے حق اور میرے حصے کی ذمہ داریاں ختم نہ ھوں گی-
— Mian Ali Ashfaq (@MianAliAshfaq) September 25, 2023
اسکے ساتھ تھا، ھوں اور رھتی دنیا تک رھوں گا- انشاء اللہ
آپ سب بھی شہزادے کو دیکھ لیں-
اللہ کریم ھے- اللہ رحیم ھے- اللہ بے نیاز ھے-
پاکستان زندہ باد- 🇵🇰 pic.twitter.com/fRJXdUKJkm
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اینکر عمران ریاض نے لاہور ائیرپورٹ سے دبئی جانے کی کوشش کی تاہم نام بلیک لسٹ میں ہونے پر انہیں آف لوڈ کر کے واپس گھر بھجوا دیا گیا تھا۔