صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ امید ہےمریم نوازملک کے سب سے بڑے صوبے کو بہتر انداز میں چلائیں گی۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے مریم نواز کو وزیراعلی بننے پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آل دی بیسٹ ۔ استحکام پاکستان پارٹی وفاق اور پنجاب میں حکومت کا غیر مشروط ساتھ دے گی ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلی کی عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز صوبے کے معاملات کو بہتر انداز میں چلا کر عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔