بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے میچ میں شکست دے کر تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی واضح برتری حاصل کرلی۔
اندور میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 99 رنز سے شکست دی، میزبان ٹیم کی جانب سے دیئے گئے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 217 سکور پر ڈھیر ہوگئی۔
A thorough all-round performance 👊
— ICC (@ICC) September 24, 2023
India take an unassailable 2-0 series lead against Australia with a big win in Indore 👏
📝 #INDvAUS: https://t.co/pO3kSaXW6C pic.twitter.com/MlSxsRVvxN
دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے شبمن گل اور شریاس نے شاندار سنچریاں سکور کیں اور باالترتیب 104 اور 105 رنز بنائے۔
Sublime hundreds from Shubman Gill and Shreyas Iyer set the base for India's mammoth total in Indore 👊#INDvAUS📝: https://t.co/pO3kSaXW6C pic.twitter.com/ba6V0a9XQJ
— ICC (@ICC) September 24, 2023
دیگر بیٹرز میں سوریا کمار یادو 37 گیندوں پر 72 رنز کی عمدہ اننگ کھیل کر ناقابل شکست رہے جبکہ کپتان کے ایل راہول نے 52 رنز کی اننگ کھیلی۔
کیمرون گرین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوش ہیزل ووڈ، سین ایبٹ اور ایڈم زمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں آسٹریلوی بیٹرز کی کارکردگی مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 28.2 اوورز میں 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
That's that from the 2nd ODI.
— BCCI (@BCCI) September 24, 2023
Jadeja cleans up Sean Abbott as Australia are all out for 217 runs in in 28.2 overs.#TeamIndia take an unassailable lead of 2-0.#INDvAUS pic.twitter.com/LawVWu2JI8
سین ایبٹ 54 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ مارنس لیبو شین نے 27 اور جوش ہیزل ووڈ نے 23 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشوین اور رویندار جڈیجہ نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
فاتح ٹیم کے کھلاڑی شریاس آئیر کو بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Shreyas Iyer is adjudged Player of the Match for his fantastic knock of 105 runs as #TeamIndia win by 99 runs (D/L) method.
— BCCI (@BCCI) September 24, 2023
Scorecard - https://t.co/XiqGsyElAr… #INDvAUS@IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/Ese9RyCwxy
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔