کراچی گیٹ وےٹرمینل اورایف پی سی سی آئی کےدرمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کراچی پورٹ پر کارگو ہینڈلنگ پورٹ چارجز میں دو سو فیصد کا بڑا اضافہ کردیا گیا۔
ایف پی سی سی آئی نےپورٹ چارجرزمیں 2سوفیصد اضافےکومستردکردیا ہے ،ایف پی سی سی آئی کے مطابق پورٹ چارجز ایک سو پچاس روپے سے بڑھا کر چار سو اسی روپے فی میٹرک ٹن کردیئے گئے ہیں ۔
قائم مقام صدرایف پی سی ای کی جانب سے سوال اٹھایا گیا ہے کہ ریٹ کس ریگولیٹرکی منظوری سےبڑھائےگئے؟نقصان نہیں ہونےدیں گے،عدالت جاناپڑاتوجائیں گے۔
سی ای او کراچی گیٹ وے ٹرمینل خرم عزیز کے مطابق کراچی پورٹ کی حاصل کردہ برتھوں کو جدید بنانے کے لیے پچہتر ملین ڈالر سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔۔ پورٹ کوجدیدبنانےپرآنیوالےاخراجات تاجروں سےوصول کئے جائیں گے
دوسری جانب سیمنٹ،اسٹیل،فرٹیلائزرسیکٹر کے نمائندوں نے بھی پورٹ چارجرزبڑھنےپرتحفظات کااظہار کیا ہے۔جبکہ سی ای اوکراچی گیٹ وےٹرمینل کاتاجروں کومعاہدےکی کاپی دینےسےانکار کر دیا۔