ملک میں گاڑیو ں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں دسمبر 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 25.6فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023میں گاڑیو ں کی خریداری کیلئے بینکوں سے قرضوں کے اجرا کاحجم 251 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 25.6 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 میں گاڑیو ں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا کاحجم 337 ارب روپے تھا۔
مرکزی بینک کے مطابق نومبرکے مقابلہ میں دسمبر میں گاڑیو ں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا ء میں ماہانہ بنیادوں پر 2.3 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ نومبر میں گاڑیو ں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے 257ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو دسمبر میں کم ہو کر 251 ارب روپے ہو گئے۔