ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق دو ہزار چوبیس کا آغاز کرد یا گیا ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے ساٹھ گھنٹے طویل مشق کا افتتاح کیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکےمطابق مشق کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں ہوئی ، مشق کا مقصد پیچیدہ بین الاقوامی سیکیورٹی ماحول کےتحت عسکری تعاون بڑھانا ہے۔
بین الاقوامی مشق میں فوجی مبصرین سمیت بیس دوست ممالک شریک ہیں ، جن میں امریکا ، بحرین ، اردن ، قازقستان ، سعودی عرب ، مالدیپ ، مراکش ، قطر ، سری لنکا شامل ہیں تھائی لینڈ، ترکی ، ازبکستان ، آذربائیجان،بیلاروس ، چین بھی شریک ہے نمار ،جرمنی ،انڈونیشیا ، جاپان اورعمان بطور مبصر مشق کامشاہدہ کریں گے ۔
پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق ہرسال منعقد کی جاتی ہےمشق میں جسمانی فٹنس،ذہنی مضبوطی اورپیشہ وارانہ مہارت کےاعلیٰ معیارکا جائزہ لیا جاتا ہے ۔