محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ مغربی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے کم درجہ حرارت لیہ میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کالام میں منفی 12،استور میں منفی 9 اور مالم جبہ میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اسکردو،گوپس اور ہنزہ میں منفی 5، بگروٹ میں منفی 4، راولاکوٹ ، گلگت اور دیر میں منفی 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں ایک، اسلام آباد 3 ،پشاور 6 ، لاہور 9 اور کراچی میں 16 سینٹی گریڈ رہا۔