راولپنڈی کی عدالت نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی عادل سرورسیال نے کی۔
یہ بھی پڑھیں :۔چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا ملزم گرفتار
ملزم عبدالواسع کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
اس سے قبل گرفتار ملزم عبدالواسع کو ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی کے حوالے کیا گیا تھا۔