چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
راولپنڈی کےعلاقے پنڈورا کے رہائشی عبدالواسع کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دھمکی آمیز مہم چلانے پر گرفتار کر لیا گیا۔
تحقیقات کے مطابق عبدالواسع نامی ملزم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر دھمکیاں دیں اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی کردار کشی کی مہم میں حصہ لیا۔
ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم کے دیگر کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مہم میں ملوث دیگر ملزمان کی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔