مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے کئی اراکین نے مرکزی قیادت سے رابطہ کرکے ان سے شکوہ کیا کہ انہیں مشاورتی عمل میں شریک کئے بغیر فیصلے کئے گئے۔
تاہم مرکزی قیادت نے لیگی اراکین اسمبلی کو کہا کہ صوبائی صدر جعفرمندوخیل کو اعتماد میں لیا گیا اور صوبائی اراکین کو بھی فیصلوں سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اراکین اسمبلی نے مرکزی قیادت پر زور دیا کہ انہیں اہم فیصلوں سے متعلق مشاورتی عمل میں براہ راست شریک کیا جائے ۔