ایشین گیمز 2023 میں پاکستانی ہاکی ٹیم نے اپنے پہلے میچ سنگاپور کو شکست دے دی۔
چین کے شہر ہانگزو میں 19 ویں ایشین گیمز جاری ہیں اور پاکستانی ہاکی ٹیم نے سنگاپور کے خلاف اتوار کو پہلا میچ کھیل کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔
قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں سنگاپور پر گولز کی برسات کی اور 0-11 گولز سے کامیابی اپنے نام کی۔
شاہینوں کی جانب سے پہلے کوارٹر میں ایک، دوسرے میں 5 ، تیسرے میں 4 گولز داغے گئے جبکہ چوتھے کوارٹر میں بھی ایک بار گیند جال میں پہنچائی گئی۔
During the ongoing 19th Asian Games in Hangzhou, China, the Pakistan hockey team initiated their winning campaign with a commanding victory over Singapore, securing a resounding 11-0 win in their first pool match.#AsianGames@PakPMO @FIH_Hockey @mo_ipc @NOCPakistan pic.twitter.com/48UkSD5LXg
— Pakistan Hockey (PHF) (@PHFOfficial) September 24, 2023
پاکستان کی طرف سے محمد عماد، ارباز اور ارشد لیاقت نے دو، دو گول اسکور کئے۔
قومی ٹیم میچ میں کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی ہے۔