استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان نے لاہور کی صوبائی نشست پی پی 149 چھوڑ دی۔
یاد رہے کہ آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان نے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 149 سے 50 سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ذیشان رشید 47 ہزار 998 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
تاہم، صدرآئی پی پی نے صوبائی نشست چھوڑ دی ہے اور انہوں نے قومی اسمبلی کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
عبدالعلیم خان نے این اے 117 سے قومی اسمبلی کی نشست جیتی تھی اور اسی نشست سے ایوان زیریں کا حصہ ہوں گے۔
عبدالعلیم خان لاہور کے حلقہ این اے 117 سے 91 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر 80 ہزار ووٹ حاصل کر سکے تھے۔
صدر آئی پی ٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔