سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار استاد چاہت فتح علی خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے لئے خصوصی ترانہ ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر استاد چاہت فتح علی خان نے اپنے متوقع ترانے کی ایک جھلک شیئر کی ہے جس کے بعد ان کے مداح مکمل ترانے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں استاد چاہت فتح علی خان کو ایک پرجوش انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جو اپنے نئے ترانے کے بول ’ جیتے گا بھائی جیتے گا ‘‘ گنگا رہے ہیں۔
InshaAllah Cricket World Cup song coming soooon pic.twitter.com/9qzCa1eGoF
— Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh) September 24, 2023
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ انشاء اللہ کرکٹ ورلڈ کپ کا گانا جلد آرہا ہے‘ جس سے ان کے فالوورز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ان کے ایک عقیدت مند مداح نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ’’ جب تک گانا نہیں آئے گا تب تک پاکستان ٹیم سفر نہیں کرے گی پوری قوم بم دھماکے کا انتظار کر رہی ہے ‘۔
Jab tak Song nhi aye ga tab tak Pakistan Team travel nhi karey gi!!! Whole nation is waiting for the Bomb Blast song!!! 🔥
— Saad Butt (@CricBellz) September 24, 2023
استاد چاہت فتح علی خان کو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران مقبولیت ملی جب انہوں نے لیگ کا ترانہ اپنی آواز میں گایا۔
ان کی پرفارمنس پر پاکستانی شائقین کی طرف سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ، کچھ شائقین نے ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی جبکہ کچھ شائقین کی جانب سے تنقید کی گئی۔