پشاورزلمی نے پی ایس ایل کے 9 ویں میچ میں ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیت لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی جانب سے دیئے گئے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 174 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں ڈیوڈ ملان 52 اور یاسر خان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ان کے علاوہ ریزہ ہینڈرکس 28 ، افتخار احمد 16 جبکہ اسامہ میر 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے عارف یعقوب نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ، سلمان ارشاد ، لیوک ووڈ اور نوین الحق نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاول والٹر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
اس سے قبل بابراعظم نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر پشاور زلمی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز بنائے جس میں حسیب اللہ خان 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بابراعظم 31 ربز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ ان کے علاوہ محمد حارث نے 19 ، پاول والٹر نے 16 ، رومان پاول نے 23 ،آصف علی نے 13 اور لیوک ووڈ نے 17 رنز کی اننگ کھیلی ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلی ، محمد علی اور اسامہ میر نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہنواز دھانی اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
بابراعظم کا کہناتھا کہ پچ اچھی دکھائی دے رہی ہے لیکن بعدازاں یہ فاسٹ باولرز کیلئے سازگار ہو گی ،فی الحال یہ بیٹنگ پچ لگ رہی ہے ، جس کے مطابق 180 سے 190 تک سکور کرنا ہوگا، پچ پر گھاس زیادہ نہیں ہے ، گزشتہ میچز میں ہم نے چھوٹی غلطیاں کیں جو کہ بہت مہنگی ثابت ہوئی ،ہم نے اس وجہ سے دو تبدیلیاں کی ہیں ۔
پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، بابراعظم ، محمد حارث، حسیب اللہ خان، روومان پاول ، آصف علی ، پاول والٹر، لیوک ووڈ، عارف یعقوب، نوین الحق، سلمان ارشاد شامل ہیں ۔
ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، ڈیوڈ ملان ، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان ، افتخار احمد، خوشدل شاہ ، ڈیوڈ ویلی ، اسامہ میر، عباس آفریدی ، محمد علی اور شاہنواز دھانی شامل ہیں ۔