پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم پارلیمان کا حصہ بنیں گے، بائیکاٹ کی طرف بالکل نہیں جائیں گے۔
جمعہ کے روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہم آج انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کو خط لکھیں گے جو ملکی مفاد میں ہوگا ، ہم ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے ریاست، جمہوریت اور قانون کو نقصان پہنچے ۔
بیرسٹر گوہر نے کہا پی ٹی آئی پارلیمان کا حصہ بنے گی، ہم بائیکاٹ کی طرف نہیں جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری ، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے کام جاری رکھیں گے، میدان چھوڑ کر نہیں جائیں گے ، آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے، جو خط آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے وہ ملکی مفاد میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف کچھ بھی نہیں کریں گے، ریاست، جمہوریت اور قانون کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں سب کچھ بھول کر آگے بڑھو، آپ خود جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔