مسلم لیگ ( ن ) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈان اور پانامہ ڈرامہ کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت تباہ ہوئی، ہم مل کر پاکستان کو اس بھنور سے نکالیں گے۔
جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لئے سپیکر کا ایجنڈا گیلری خالی کرانا نہیں ہونا چاہیے، سپیکر کا کام ہے تلاوت اور نعت کے بعد حلف لیتے لیکن وہ 2 گھنٹے تاخیر سے اجلاس میں پہنچے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں روکنے کی کوئی قانونی وجہ ہوگی۔
لازمی پڑھیں۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی سپیکر سے گفتگو کی کوشش
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی مشکلات کو دورکرنا چیلنج ہے، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ دنیا میں پانچویں نمبر پر تھی لیکن ڈان لیکس اور پانامہ ڈرامہ کے نتیجے میں ملکی معیشت تباہ ہوگئی۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کاتاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس نماز جمعہ تک ملتوی
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کا فیصلہ قیادت کرتی ہے اور نوازشریف پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں، وہ موجود ہیں او پارٹی کی قیادت بھی کرتے رہیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ملکی معاشی مفاد کیخلاف ذاتی فائدے کیلئے لکھنا قابل مذمت ہے، آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔