دنیا بھرکو اپنی لپیٹ میں لینے والی آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اورشوہر بھارتی بلےبازویرات کوہلی کے بچوں ’وامیکا‘ اور ’اکائے‘ کی تصویریں بھی بنا ڈالی۔
ویرات کوہلی کے ایک فین پیج پرکچھ تصاویرشیئرکی گئی ہیں جس میں ویرات کو اپنے بیٹے اکائے اور وامیکا کو اپنے بھائی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے،کچھ فین پیجز پران کی فیملی کی تصویریں بھی اے آئی کی مدد سے بنائی اور اپلوڈ کی گئی ہیں۔
View this post on Instagram
ان تصویروں میں ویرات،انوشکا سمیت بچوں نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی یونیفارم پہنی ہوئی ہے۔اے آئی نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے نومولود بچے، اکائے اور وامیکا کے چہرے کی تصاویر تخلیق کی ہیں جو کہ انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں۔
ویرات اورانوشکا کے بیٹےاوربیٹی کو تاحال تو کسی نےنہیں دیکھا مگر اے آئی نے اپنی ذہانت لڑاتے ہوئے اس جوڑی کے مداحوں کو خوشی کرنے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہےکہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نےکچھ سال ڈیٹنگ کے بعد 2017ء میں شادی کی تھی،شادی کے چار سال بعد جوڑی کے ہاں پہلی اولاد ’وامیکا‘ کی پیدائش ہوئی۔
تاہم ویرات اور انوشکا نے رواں ماہ کی 20 تاریخ کو دوسری اولاد بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیاتھا۔