پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔
انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ لینے کےلیے کاغذات نامزدگی 23اور 24فروری کو جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 فروری کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27فروری کو ہوں گے۔ پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔
دوسری جانب انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی کروانے سے متعلق الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا، تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول بھی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا گیا۔