سنی اتحاد کونسل نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ۔
سنی اتحاد کونسل کےچیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے تحریری درخواست میں آزاد امیدواروں کی شمولیت کی بنیاد پر مخصوص نشستوں کا کوٹہ دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے خط میں کہا گیاہے کہ قومی اسمبلی کےستاسی آزاد امیدوارسنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر چکے، پنجاب اسمبلی کے ایک سو سات ، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے نوے اور سندھ اسمبلی کے نو آزاد اراکین شمولیت اختیار کر چکے ہیں ۔
خط کے مطابق ان تمام کامیاب آزاد امیدواروں کے تناسب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں ۔ الیکشن کمیشن کی آر اینڈ آئی برانچ نے سنی اتحاد کونسل کی دستاویزات وصول کر کے ڈائری نمبر لگا دیا ہے ۔