تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہرخان نے ایک بار پھر فارم پینتالیس کے مطابق نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اکثریت کو جبراً اقلیّت میں بدلنےکا اقدام تباہی کا نسخہ ہے، مسترد شدہ گروہوں کو ملک پرمسلّط کئے جانے کو مسترد کرتے ہیں ۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر نقب زنی ووٹ کی بے حرمتی اور ملکی مفاد سےمتصادم ہے ، پی ٹی آئی عوام کے مینڈیٹ کی نگہبانی کا فریضہ انجام دے گی ، ملک کو ترقی واستحکام کی راہ پرڈالنا ناگزیر ہے ، پی ٹی آئی کی چھینی گئی نشستیں واپس لوٹائی جائیں ۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج جاری کیے جائیں ،الیکشن کمیشن کا اکثریت کو جبراً اقلیت میں بدلنےکا اقدام تباہی کا نسخہ ہے ،مسترد شدہ گروہوں کو ملک پر مسلط کئے جانے کو مسترد کرتے ہیں ۔