اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کی معطلی برقرار رہےگی،اسلام آباد ہائیکورٹ نےدرخواستیں نمٹاتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد کے تینوں حلقوں کےکامیاب امیدواروں کی کامیابی کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کےڈویژن بینچ نے کی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیےکہ گزشتہ سماعت پربتایا گیا کہ ٹربیونل کے لیےنامزدگی دی گئی ہے۔شعیب شاہین نےبتایا تھاکہ تاحال الیکشن ٹربیونل قائم نہیں ہوا۔ وکیل الیکشن کمیشن سے ٹربیونل کا نوٹیفکیشن مانگا تھا۔
سماعت مکمل ہونے کےبعدٹربیونل کےقیام کانوٹیفکیشن دیاگیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےریمارکس دئیےبادی النظر میں ٹربیونل کا 17 فروری کا نوٹیفکیشن عدالت سے چھپایا گیا،الیکشن کمیشن بتائےکامیاب امیدوار کےنوٹیفکیشن میں جلد بازی کیوں کی, اگر کمیشن شکایات درست قرار دے دےتو نوٹیفکیشن کا کیا ہوگا،ریٹرننگ افسر نےکنسالیڈیشن سے انکار کیا بعدمیں نوٹیفکیشن ہوگیا،اسی وجہ سے حکم امتناع دے کر الیکشن کمیشن کو نوٹس کیا۔
عدالت نے کامیابی کے نوٹیفکیشن کو الیکشن کمیشن کےدرخواستوں پر فیصلے سے مشروط کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن میں زیر التوا درخواستوں کے فیصلے تک نوٹیفکیشنز معطل رہیں گے۔