نون لیگ اور پیپلز پارٹی میں حکومت بنانے کے معاملات طے پا گئےجس کے بعد کاروباری دن کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کی ٹرین پکڑ لی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روزکے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ہزار پوائنٹس کی تیزی دیکھی جارہی ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں 61 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، کے ایس 100 انڈیکس 61478 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 60 ہزار 464 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے کا اضافہ دیکھا جارہا ہے،جس کے بعد ڈالر 279 روپے 60 پیسے کا ہو گیا ہے۔