نیپرا نے رپورٹس جاری کی ہے جس میںبجلی صارفین نے تقسیم کار کمپنیوں کےخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے ایک سال میں نیپرا کو18839شکایات موصول ہوئیں۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)رپورٹس کے مطابق بجلی صارفین نے تقسیم کار کمپنیوں کےخلاف شکایات کےانبار لگادیئےایک سال میں نیپرا کو بجلی کمپنیوں کےخلاف18ہزار839 شکایات موصول ہوئی ہیںسب سے زیادہ 10ہزار97 شکایات کےالیکٹرک کےخلاف آئیں۔
نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیسکو کیخلاف 3536 اور حیسکو کے خلاف1125 شکایات درج ہوئی ہیں2022-23ء میں میپکو827 اورسیپکوکےخلاف732شکایات درج ہوئیںایک سال میں فیسکو 723اورپیسکو کےخلاف638 شکایات درج کی گئیں گیپکو423، آیئسکو313 اورکیسکوکےخلاف167شکایات درج کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق 2022-23ء میں ٹیسکو کے خلاف سب سے کم صرف 3شکایات آئیں بجلی صارفین کی شکایات زیادہ اور غلط بلزسےمتعلق رہیں خراب میٹرزکی تبدیلی اورنئے کنکشنز میں تاخیر کی بھی شکایات آئیں درج کردہ شکایات کم وولٹیج اوربجلی لوڈشیڈنگ سے متعلق بھی تھیں۔