آئندہ بجٹ نگران حکومت یا منتخب حکومت کون منظور کرے گی۔محکمہ خزانہ آیندہ بجٹ کی منظوری کے حوالے سے گومگو کا شکار ہے۔ نگران حکومت نے چار ماہ کا بجٹ دیا جو انتیس فروری کو ختم ہو گا۔آئین میں درج ہے کہ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کوئی بزنس نہیں ہو سکتا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ آیندہ بجٹ کی منظوری کے حوالے سے گومگو کا شکار ہے۔ نگران حکومت نے چار ماہ کا بجٹ دیا جو انتیس فروری کو ختم ہو گا جبکہ آئین میں درج ہے کہ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کوئی بزنس نہیں ہو سکتا۔ پہلے اجلاس میں صرف سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے الیکشن کا شیڈول جاری ہوتا ہے۔
سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد قائد ایوان کا انتخاب کا شیڈول جاری ہو گا۔ قائد ایوان کے انتخاب میں بھی بجٹ پیش نہیں ہو سکتا۔
سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل کے مطابق پنجاب کا بجٹ اسی صورت منظور ہو گا جب اجلاس 23 فروری سے قبل ہو۔ اگر پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے ہوا تو پھر نگران کابینہ سے بجٹ منظور کروائیں گے۔