پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے انتخابی دھاندلی سے متعلق بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے بڑا انکشاف کیا ہے ، پیپلزپارٹی کو بھی انتخابات سے متعلق تحفظات ہیں ، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں فوری تحقیقات کی جائیں اور قوم کو آگاہ کیا جائے اس میں کتنی سچائی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عہدے سے مستعفی
علاوہ ازیں کراچی میں پریس کانفرنس کریتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن نتائج پر پیپلز پارٹی کو بھی تحفظات ہیں، الیکشن کے روز جو کچھ ہوا اس پر تشویش ہے، تمام شکایات کو یکجا کررہے ہیں۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور سندھ میں غنڈہ گردی ہوئی، پاکستان آج نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ بیرسٹر سلمان اکرم راجا پی ٹی آئی کے مظاہرے کے دوران گرفتار
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام نہیں بڑھانا چاہتے، حکومت سازی کو آگے بڑھنا چاہیے۔