الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 5 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ای سی پی کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، محمد عثمان بادینی، مولانا عبدالغفور حیدری، آزاد امیدوار عادل رضا باذئی اور نوابزادہ جمال رئیسانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
لازمی پڑھیں۔ عام انتخابات 2024 کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 260 چاغی سے جے یو آئی کے محمد عثمان بادینی کامیاب ہوئے جبکہ این اے 261 قلات سے جے یو آئی کے مولانا عبد الغفور حیدری نے کامیابی سمیٹی۔
لازمی پڑھیں۔ اسلام آباد کے 3 حلقوں کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری
ای سی پی کے مطابق این اے 262 کوئٹہ سے آزاد امیدوار عادل رضا باذئی کامیاب ہوئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 264 کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے نوابزادہ جمال خان رئیسانی اور این اے 265 پشین سے جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان کامیاب ہوئے۔