اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تین حلقوں کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن میں درخواستیں زیرالتواء ہوتے ہوئے ہائیکورٹ کی مداخلت مناسب نہیں۔
لازمی پڑھیں۔ عام انتخابات 2024 کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ درخواست گزاروں نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن واپس لینے کی استدعا کی جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن درخواستوں پر فیصلہ کرے گا، وکیل نے کہا کہ فیصلے کے مطابق قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ مناسب رہے گا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کی درخواستوں پر فیصلہ کرے۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس سے قبل درخواستوں پر فیصلہ کرے۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواستیں منظور ہونے کی صورت میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشنز واپس لیے جائیں۔