سپریم کورٹ نے ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 کو کالعدم قرار دینے کے حوالے سے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی گئی تھی جسے سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 19 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گی۔
علی خان نامی ریٹائرڈ بریگیڈیئر نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ پری پول دھاندلی، نتائج میں تاخیر کے بعد جمہوری اصولوں کو خطرہ لاحق ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ 8 فروری کے انتخابات کے تحت حکومت سازی روکی جائے اور سپریم کورٹ اپنی نگرانی میں 30 دن کے اندر نئے انتخابات کا حکم دے۔