پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی بیانیے اورمنشور کیلئے کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارٹی بیانیے اورمنشور کیلئے کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے ٹیلی فونک گفتگو میں سما کو بتایا کہ نواز شریف نے تمام سی ای سی ممبران سے تجویز طلب کرلیں، سات روز کے اندر اندر تحریری طور پرتجاویز نوازشریف کو دی جائیں گی۔ قائد ن لیگ نوازشریف نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ادھرادھر کے بجائے ن لیگ صرف معاشی اہداف کی جانب توجہ مرکوز رکھے۔ دوسری جانب پارٹی رہنماوں کے تحفظات کے پیش نظرنوازشریف تمام معاملات براہ راست خود دیکھیں گے۔
مسلم لیگ نون نے نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل لاہور میں سات جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جلسوں کے شیڈول کا ٹاسک ن لیگ لاہور کے صدر سیف کھوکھر کوسونپا گیا ہے۔تمام جلسوں سےمریم نوازاورحمزہ شہباز خطاب کریں گے۔
ن لیگ کی چیف آرگنائزرمریم نوازپہلا جلسہ این اے ایک سوتیئس اور این اے ایک سوچوبیس میں مشترکہ طور پر کیا جائے گا ،تمام جلسے یکم اکتوبر سے آٹھ اکتوبر کے درمیان کئے جائیں گے۔جلسوں کی تاریخوں کا حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے متفقہ امیدوار ہیں،ان کی سربراہی پرکسی بھی سینئر ممبرکو اعتراض نہیں ہوگا۔