ملک بھر میں 8 فروری کو ہونےوالے8 عام انتخابات کےبعد این اے 88 ، پی کے90 اور پی ایس 18 میں انتخابی نتائج کا فیصلہ ہوگیا، ان حلقوں کے مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹ ڈالے گئے ،جس کے نتائج میں 2 آزاد اور ایک آئی پی پی کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔
این اے 88خوشاب کے حلقہ 26پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہوئی ، جس میں استحکام پاکستان پارٹی کے گل اصغر خان بگھور اور اکرم نیازی کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوا، اور پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔
دوبارہ پولنگ کےبعد این اے 88 کے331پولنگ اسٹیشنز کےغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے گل اصغر 87805ووٹ لیکر فاتح رہے ،آزاد امیدوار معظم شیر70186ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر اورپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارمحمد اکرم خان نیازی 58301 لیکر تیسرے نمبر پر رہے
واضح رہے کہ این اے 88 کے 26 پولنگ اسٹیشن پر 8 فروری کو مشتعل افراد نے آر او آفس میں بیلٹ باکس اور دیگر ریکارڈ جالا دیا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے این اے 88 کے انتخابات روک کر آج 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کیے تھے۔
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس18 کے 2 پولنگ اسٹیشنز 161 اور 162 پر ری پولنگ ہوئی، یہاں بھی پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری رہا،اس حلقے کےتمام188پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوارجام مہتاب ڈہر57878ووٹ لیکرکامیاب رہے ، جبکہ پیپلزپارٹی کےسردارشہریارشر55678ووٹ حاصل کرسکے۔
خیال رہے کہ گھوٹکی کے حلقہ پی ایس اٹھارہ کے دونوں پولنگ اسٹیشن کے باہر نامعلوم مسلح افراد کی شدید فائرنگ کے باعث ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا تھا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولنگ اسٹیشنزکو گھیرلیا تھا۔
اسی طرح پی کے90کوہاٹ میں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دوبارہ پولنگ کرائی گئی ، اس حلقے کے 169پولنگ اسٹیشنزکا غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوارآفتاب عالم45970 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار معظم شیر70186ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔