نگران حکومت نے جاتے جاتےآئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا کرتے ہوئےگیس کی قیمتوں میں سڑسٹھ فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ۔ پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین، کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا اور اس سے صارفین پر دو سو چار ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، جس میں متعلقہ وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈےکی منظوری دیدی گئی۔ 10 نکاتی ایجنڈے میں توانائی کمیٹی کے 26 جنوری اور 2 فروری کے فیصلوں کی توثیق ہوگی، کابینہ کمیٹی قانون سازی کے7 فروری کے فیصلوں کی توثیق شامل تھی۔
ایجنڈے میں پاکستان بیت المال کے ایم ڈی کی تقرری،ایچ آئی ٹی بی کے ممبر فنانس کی دوبارہ تعیناتی کی سمری،بھارتی براڈکاسٹرز کو رقم بھیجنے کےلیےپی ٹی وی کو این او سی دینے پر غور،کراچی پورٹ سےیواین ڈی پی کےتحت شپمنٹ کی افغانستان ٹرانزٹ کیلئےاین اوسی کی منظوری ایجنڈےمیں شامل تھے۔
اجلاس کے اعلامیہ مطابق وفاقی کابینہ نے یو این ڈی پی کی گاڑیوں کےاسپیئرپارٹس اور نئے ٹائروں کی کابل منتقلی کی منظوری دیدی،گاڑیاں افغانستان کنٹری آفس کے زیراستعمال ہیں، پارٹس کراچی پورٹ سے بھیجے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں 65فیصد اضافے کی منظوری دیدی
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایسی درآمدات اور افغانستان منتقلی ممنوع ہے،مذکور اسپیئر پارٹس اور ٹائر صرف اقوام متحدہ کے زیراستعمال ہوں گے، اقوام متحدہ کیلئے منگوائی گئی اشیاء کا کاروباری استعمال نہیں ہوگا۔
کابینہ نے سید طارق محمد الحسن کو پاکستان بیت المال کا ایم ڈی،خان نوازکی ہیوی انڈسٹری ٹیکسلامیں بطورممبرفنانس دوبارہ تعیناتی اوردوہری شہریت کے حامل ملزم عرفان قادر بھٹی کو ناروے کے حوالے کرنے کی منظوری،ملزم عرفان بھٹی پر ناروے میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
وفاقی کابینہ نے غیر ملکی براڈکاسٹرز کو کھیلوں کے مقابلوں کے نشریاتی حقوق کی مد میں ادائیگیوں کی اجازت دیدی، اور توانائی، نجکاری اور قانون سازی پر کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ 2 اجلاسوں کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔
یا درہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں پینسٹھ فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔اور مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں پر پچیس فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی منظوری بھی دی گئی تھی۔
باخبر ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈصارفین،کیپٹوپاورپلانٹس کیلئےگیس قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، نان پروٹیکٹڈصارفین کیلئےگیس قیمتوں میں300روپےفی ایم ایم بی ٹی یواضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں مناسب اضافہ کیا جائے گا۔
اعلامیہ کےمطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف وزارتوں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں 65فیصد اضافے کی منظوری دیدی، جس کا اطلاق وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے بعدیکم فروری سے ہوگا۔ای سی سی نے کہا کہ گیس ٹیرف میں اضافہ سوئی گیس کمپنیوں کی مالی ضروریات کےمطابق ہوناچاہیے۔
اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے تمام یوریا کھاد کمپنیوں کیلئے یکساں گیس ٹیرف لاگو کرنے کی منظوری بھی دی ہے ،ای سی سی نے مقامی گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے اور قیمتی جیولری اور جم سٹونز کی درآمد اور برآمد کی اصولی منظوری دیدی۔