جماعت اسلامی کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے بھی صوبہ خیبر پختون خواہ میں حکومت بنانے کیلئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے سے صاف انکار کر دیاہے ۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء اسد قیصر نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس پر میاں افتخار نے کہا کہ اے این پی سمجھتی ہے کہ ان حالات میں پی ٹی آئی کے ساتھ بحیثیت جماعت مذاکرات موزوں نہیں ہیں۔
جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کا مزید کہنا تھاکہ اے این پی سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کرکے ہمیں ہرایا گیا پختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی ہے اے این پی انتخابات میں دھاندلی، نتائج میں تبدیلی اور پیسوں کے استعمال کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کرچکی ہے۔