انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں اُن کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کر دی ہے۔
سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو آج انسدادِ دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا۔ جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں چوہدری پرویز الہیٰ پرویز الہیٰ کی حاضری لگائی گئی عدالت نے پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن تک توسیع کر دی۔
پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویزالہیٰ نے کہا کہ شہباز شریف بڑا ظالم آدمی ہے اس نے اپنے بھائی کو بھی نہیں بخشا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے بات چیت میں کوئی حرج نہیں لیکن جب تک ہماری چھینی گئی سیٹیں واپس نہیں کی جاتیں تب تک کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔
چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ یہ پہلا الیکشن ہے جس میں کسی کا ایک روپیہ نہیں لگا۔ امید ہے اب مخالفین کو عمران خان کی صلاحیتوں کا پتہ لگ گیا ہوگا۔